ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس پر حملہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج

لاہور کے علاقے کنٹونمنٹ میں واقع تاریخی جناح ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید نے احتجاج کی قیادت کی جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور فرخ حبیب نے حملہ آوروں کی مدد کی۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی کے جرائم، قتل اور اقدام قتل سمیت 20 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما جن میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، زبیر نیازی، اسد زمان، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں