ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: رہائشی پلاٹس پرقائم 20 غیرقانونی شادی ہالز مسمار

 

کراچی:شہر قائد میں گلبرگ چورنگی کے قریب 20 شادی ہالز غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ پر بنائے گئے ہیں، ڈی سی سینٹرل کی موجودگی میں شادی ہالوں کو گرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد شادی ہالوں کو گرا دیا گیا۔

گلبرگ چورنگی کے قریب غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم کی موجودگی میں ہیوی مشینری کی مدد سے کارروائی کی گئی، کارروائی رہائشی پلاٹ پر قائم غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کی گئی۔

ڈی سی سینٹرل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی میں 20 شادی ہالز کو گرایا جائے گا، کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف کی جارہی ہے، چھ مہینے قبل شادی ہالوں کو نوٹس دیئے گئے تھے۔

ڈی سی سینٹرل نے بتایا کہ نوٹس ملنے کے باوجود شادی ہالز کو ختم نہیں کیا گیا، غیر قانونی شادی ہالز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے، شادی ہالز سے فضلہ سیوریج میں پھینکا جارہا ہے جس کے باعث سیوریج کا نظام متاثر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں