ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کی یوکرین کو اسٹارم شیڈو کروز میزائل کی فراہمی پر روس کا شدید رد عمل

روس نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کو "اسٹارم شیڈو” طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل فراہم کرنے کے برطانیہ کے فیصلے سے خطے کی صورتحال میں سنگینی آئے گی۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں  حکومت برطانیہ  کی طرف سے  یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا  گیا ہے۔

کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی درستگی والے میزائل سسٹم کی فراہمی یوکرین کے تنازع میں برطانیہ کی بے مثال مداخلت کو واضح  کرنے کا ذکر کرنے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ "یہ فیصلہ کہ  جس کا مقصد یوکرین کو مزید مسلح کرنا اور خصوصی فوجی آپریشن زون میں صورتحال کو سنگینی کو  بڑھانا ہے،  لندن کا ایک انتہائی دشمنانہ ا قدام  ہے۔”

بتایا گیا ہے کہ یہ اس چیز کا اشارہ دیتا  ہے کہ برطانیہ  موجودہ جھڑپوں کو مزید تباہ کاریوں اور جانی نقصان  کے اعتبار سے ایک نئی سطح پر لانے کا مقصد رکھتا ہے۔

"روسی فریق یوکرین کی طرف سے برطانوی کروز میزائلوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کو بے اثر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ لندن  کی تباہ کن سرگرمیوں کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری مکمل طور پر اس لاپرواہ اقدام کے مالکان اور نافذ کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

اسٹارم شیڈو کروز میزائل اڑھائی سو کلو میٹر تک مار کر سکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں