ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیپیکا پڈوکون بطور ’گلوبل اسٹار‘ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

نیویارک: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون بطور ’گلوبل اسٹار‘ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ 

اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ نے خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں میگزین کے سرورق کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’آئیکونک‘۔

دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا اور کیپشن لکھا کہ یہ میری خوشی کی جگہ ہے۔

سمبا اداکار نے اپنی بیوی کیلئے ایک الگ انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے دیپیکا کیلئے لکھا کہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے اور مجھے تم پر فخر ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی ایک دوسرے کی پروفیشنل کامیابیوں کو اسی طرح مناتے ہیں اور وہ کھل کر ایک دوسرے کو داد دیتے ہیں۔

شوبز مصروفیات کے مطابق دیپیکا پڈوکون فلم ’فائٹر‘ میں ہریتھیک روشن اور ’پروجیکٹ کے‘ میں پرابھاس کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر سامنے آرہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں