ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راکھی ساونت بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت بھی سابق وزیرِاعظم عمران خان کی حمایت میں میدان میں اُتر آئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

راکھی ساونت نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل جاتے۔

@rakhisawantofficial @يوسف @Hasta la vista @S Hassan @File_closed @Supa-Dupa @Kareem_afghani @sabziwala @Amjad Khan akkhan @laddii lubana @Falcon_Eye @Lucky Singh @Huda Najmi @QUEENBEEOFFICIAL @Saima H Rajput @Nutter is back @Mufasaa @Heer @Mubashartariq ♬ original sound – Rakhi Sawant Official

راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کئی ملکی و غیر ملکی مشہور شخصیات کی جانب سے حمایت حاصل ہے اور عوام بھی ان کی شخصیت کے گرویدہ ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں