ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں جاری سیاسی بحران پر عاصم اظہر اور عبدالحنان کے گانوں کی ریلیز ملتوی

 لاہور: ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے پاکستانی گلوکاروں عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کردی۔ 

عاصم اظہر ایک خاتون گلوکارہ کے ساتھ اپنا گانا پیش کرنے والے تھے لیکن ملک میں جاری بحرانی صورتحال کی وجہ سے وہ گانے کیلئے کسی قسم کی تشہیری مہم کے حق میں نہیں ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ انہیں علم ہے کہ لوگ ان گانے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں لیکن ملک میں جاری صورتحال کی وجہ سے وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ اسے ریلیز کیا جائے اور جب تک حالات نارمل نہیں ہوجاتے وہ اس کی تشہیری مہم نہیں چلائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ہم صرف محبت اور برداشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہم  ہر ایک کیلئے دعاگو ہیں۔

اسی طرح گلوکار عبد الحنان نے بھی اپنے گانے ’آنکھوں آنکھوں میں‘ کے ریلیز کو ملتوی کردیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ موجود حالات کے پیش نظر گانے کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے، میرا دل میرے ملک اور لوگوں کیلئے خون کے آنسو رو رہا ہے، بہتری کیلئے دعاگو ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں