ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل ہوسکا

اسلام آباد:14مئی کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا۔

الیکشن کمیشن نے تو تیاری مکمل ہونے کا دعوی کیا مگر حکومت سے فنڈز نہ ملے، سیاسی جماعتیں بھی صرف پنجاب میں انتخابات پر راضی نہ ہوئیں۔غیر یقینی کی صورتحال دیکھتے ہوئے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی، مسلم لیگ ن نے تو امیدواروں کو ٹکٹ ہی جاری نہ کئے۔

حکمران جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملکی بقا ء اسی میں ہے کہ مل کراس بحران سے نمٹا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

دوسری جانب 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی درخواست 15مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختربھی بنچ میں شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں