ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: جلائو گھیرائو کرنے والے شرپسندوں کی تصاویر جاری

کراچی:انویسٹی گیشن پولیس شرقی نے کراچی میں جلائو گھیرائوکرنے والے شرپسندوں کی تصاویر جاری کر دیں۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیوز کی مدد سے 15 سے زائد ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی شناخت کے لئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے 9 مئی کو جلاو گھیراو کیا، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ اور دیگر سنگین مقدمات درج ہیں۔

 پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان ٹیپو سلطان، فیروز آباد اور مبینہ ٹاون انویسٹی گیشن پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان نے پیپلز بس، پولیس وین، واٹر باوزر اور رینجرز چوکی کو آگ لگائی۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں