ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘ میں نئے امریکی سفیر کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت میں امریکا کے نئے سفیر ایرک گارسیٹی کے اعزاز میں ممبئی میں اپنے گھر پر دعوت کا اہتمام کیا۔

امریکی سفیر نے ٹویٹر پر شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں جس میں بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان بھی موجود ہیں۔

ایرک گارسیٹی نے کیپشن میں لکھا: “کیا یہ میرے بالی ووڈ میں ڈیبیو کا وقت ہے؟

امریکی سفیر نے مزید لکھا کہ سپر اسٹار کے ساتھ ان کی رہائش گاہ منت پر شاندار بات چیت ہوئی جس میں ممبئی میں فلم انڈسٹری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں اور دنیا بھر میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے زبردست ثقافتی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کو کئی یادگار فلمیں دینے والے شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی کامیاب ترین فلم پٹھان میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد وہ اپنی نئی فلم  ‘جوان’ کی تیاری کر رہے ہیں، فلم میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور سانیا ملہوترا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں