کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کیخلاف کل جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنمانثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے خلاف سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں۔
نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کے دن کم کرے، ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں، مزید تاخیری حربے استعمال کرنا بند کیے جائیں، شیڈول کی مدت کو فوری کم کر کے بلدیاتی نمائندوں کو عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرنے دی جائیں