ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی فیشن شو میں عالیہ بھٹ کے لباس اور ’ٹرانسپیرنٹ‘ بیگ نے میلہ لوٹ لیا

سیئول: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں انٹرنیشنل برانڈ گُچی کے فیشن شو میں شرکت کی جہاں نے انہوں نے اپنے دلکش لباس اور منفرد ہینڈ بیگ کے ساتھ فیشن میلہ لوٹ لیا۔ 

گُچی کروز شو 2024 جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقد ہوا جہاں 29 سالہ اداکارہ نے ملک کے تاریخی محل کے سامنے اپنے اسٹائلش انداز سے میڈیا نمائندوں کی توجہ کھینچ لی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی جسے مداحوں کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

عالیہ بھٹ کے اسٹائلش لباس کے ساتھ کے منفرد ’ٹرانسپیرنٹ‘ بیگ کی بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے اور انسٹاگرام صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اداکارہ نے پچھلے ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیشنل گُچی برانڈ کی پہلی انڈین گلوبل ایمبیسڈر بن گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں