ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیا:یسوع مسیح سے ملاقات کا وعدہ،روزہ تا مرگ سے ہلاکتیں 227 ہو گئیں

کینیا میں  روزہ تا مرگ کے باعث ہلاک شدہ افرادکی تعداد 227  ہو چکی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اپنے مریدوں کو روزہ تا مرگ  پر اکسانے والی  مذہبی جماعت کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں حکام کا مزید نعشیں بھی ملی ہیں۔

 کییی علاقے کی کمشنر روڈا اونیانچا نے بتایا ہے کہ  جماعت کے لیڈر پال میک کنزی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے ذریعے جاری تفتیش کے نتیجے میں مزید نعشیں بازیاب کی ہیں۔

اون یانچا نے بتایا کہ اب تک چھبیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  611  افراد تا حال مفرورہیں۔

 ملکی ذرائع ابلاغ  میں جسمانی اعضا کی تجارت  سے متعلق خبروں کی بنا پر  کی گئی تفتیش کے تحت بعض نعشیں اعضا کے بغیر نکالی گئی تھیں۔

 جماعت کے لیڈر میک کینزی نے  پولیس کے سامنے  اعتراف کیا تھا کہ  نعشوں کی تعداد ایک ہزار تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ  گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے فادر پال میک کنزی نے  گرجے میں موجود افراد کو یقین دلانے کی کوشش کی تھی کہ اگر وہ روزہ تا مرگ رکھِیں گے تو ان کی ملاقات حضرت عیسی سے ہو سکے گی ۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں