ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کا پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو نوٹس

کراچی: ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نوٹس بھیج دیا، جس میں اسد عمر کو 25مئی کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل عبدالرؤف شیخ کی جانب سے بھیجا گیا ، نوٹس میں کہا گیا کہ 15 اپریل 2013 کواسدعمرکے گھر سے 3کروڑ روپے بینک عملے نے وصول کئے، بینک عملے کی جانب سے رقم پی ٹی آئی جناح ایونیو اسلام آباد برانچ میں ڈپازٹ کی گئی۔

نوٹس میں کہا ہے کہ 5 مئی 2013 کو ایک کروڑ کے قریب رقم دوبارہ سے وصول کی گئی اور مزید رقم پی ٹی آئی اکانٹ میں بے نامی اکاونٹ سے ڈپازٹ کی گئی۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے گھر سے وصول رقم لیاقت حسین کے نام سیڈپازٹ ہوئی، رقم جمع کرنے میں لیاقت حسین کا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا، حقائق مدنظر رکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اسدعمر معاملے سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اسدعمر25مئی کو ایف آئی اے میں تفتیش میں شامل ہوں اور اپنے ہمراہ 4 کروڑ روپے سے متعلق دستاویزی کاغذات بھی لیکر آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں