ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایردوان اور پوتن اپنے وعدوں کے پکے لیڈر ہیں، روسی ترجمان پیسکووف

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سنجیدہ سیاست دان ہیں اور  دونوں  کے وعدے پکے ہوتے ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ترکیہ اور روس کے درمیان تعلقات کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایردوان اور پوتن پاپولزم میں نہیں الجھتے ، پیسکوف نے کہا، "پوتن اور ایردوان بہت سنجیدہ سیاسی شخصیات ہیں جن کو سیاست کا وسیع  تجربہ رکھتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ  دونوں رہنما اپنے عوام کے فائدے کے لیے کام کرتے ہیں، "سب سے اہم بات، وہ (دونوں رہنما) باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تعلقات سے متعلق مخصوص، ٹھوس  معاملات پر توجہ دیتے ہیں۔ یہ  چیز دونوں ممالک کے عوام  کے لیے اہم ہے۔ "

اناج معاہدے  کے بارے میں یورپی یونین کی پالیسیوں پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے پیسکووف نے کہا کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کو بعض  غیر تعمیری  مغربی ممالک کا سامنا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ  غیر تعمیری  موقف اناج کے معاہدے کے روسی حصے کو نافذ کرنے میں  مشکل بناتا ہے، پیسکوف نے کہا، "اب بھی، رابطے جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔ معاہدے کو 2 ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، لیکن یہ بہت  مدت  بہت  جلد ختم ہو جائیگی۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں