ترکیہ کے ضلع شرناک کے علاقے گبار میں یومیہ ایک ہزار بیرل پیٹرول کی پیداوار کے لئے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق شہید آئی بیوکے یالچن کنواں نمبر 2 میں کھدائی شروع ہونے سے علاقے میں ایک ہزار بیرل یومیہ پیٹرول کے ہدف تک رسائی مزید قریب ہو گئی ہے۔
توقع ہے کہ کنوئیں میں کھدائی کا کام جولائی کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ترکیہ کی پیٹرول کمپنی TPAO رواں سال کے دوسرے نصف میں علاقے میں پیٹرول کی نئی دریافتوں کے لئے بھی کنووں کی کھدائی کرے گی۔
فیلڈ میں 80 سے 100 کنووں کے کھدائی متوقع ہے۔ نئی دریافت کی قدر کا تعین کروڑوں ڈالر میں کیا گیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیر کے مطابق گبار کا پیٹرول بہت معیاری ہے۔