ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب پولیس کا کچا مورو پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

کچا مورو:پنجاب پولیس نے منگل کے روز کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کچے مورو کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کچے مورو میں بھگوڑے مجرموں کے ٹھکانوں پر دو تازہ پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں، کم از کم 75 علاقے بھی ریاست دشمن عناصر کے قبضے سے چھڑا لیے گئے ہیں اور مزید پیش قدمی جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کم از کم سات ڈاکو مارے گئے ہیں، 13 دیگر نے خود سپردگی کی ہے، اور 31 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نو مغوی کو بازیاب کرا لیا اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں