ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو حملہ؛ پی ٹی آئی ویمن ونگ کی آڈیو لیک

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوذب مرزا کا جی ایچ کیو پر حملے میں کردار سامنے آگیا.

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی جی ایچ کیو حملے سے متعلق آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خواتین ونگ فرخندہ سے ایم پی اے فرح کہتی ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو آنا ہے۔

اس سے پہلے ان کی 9 مئی کو راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے، جس میں وہ کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی تو گھر جاکر سوجاؤ، آزادی کو کہوبھول جاؤ اور غلامی کی تیاری پکڑو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوذب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رو پڑیں

کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی ایم پی اے اور ایم این ایز کی عدم موجودگی کے اعتراض پر انہوں نے کہا کہ لعنت بھیجو ان پر۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پلوشہ عباسی کا بھی بیان سامنے آچکا ہے جس میں انہوں نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملے میں کنول شوذب کی سربراہی میں ویمن ونگ ملوث ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں