ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمان: جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی دوسری کامیابی

صلالہ:  عمان کےشہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ  ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے پول اے  کے دوسرے میچ میں  قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو  یکطرفہ مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 5 گول داغے جب کہ  عبدالحنان شاہد،  عبدالوہاب ،ارباز احمد اورمرتضی یعقوب نے 1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، عبدالرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ   میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول  سے ہرا یا تھا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت  کے خلاف کھیلے گا جبکہ 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں اس کا ٹکراؤ جاپان  سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں