ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

والد کی علالت کے باعث رکن سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی برائے حلقہ پی ایس 125 عابس جعفری نے کہا کہ میرے والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں، میرے والد کو میری ضرورت ہے اس لیے سیاست سے فی الوقت کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔

انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔

 

واضح رہے کہ نو مئی کے افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، کچھ دیر قبل ملائیکہ بخاری، مسرت جشمید چیمہ، جمشید چیمہ اور سنیٹر عبدالقادر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں