ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سدھو موسے والا کی پہلی برسی پر راحت فتح علی کا خراج عقیدت

انڈیا کے معروف گلوگار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر لیجنڈری راحت فتح علی خان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

ایک برس قبل قتل ہونے والے پنجابی گلوکار کو نہ صرف انڈیا اور کینیڈا میں بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا تھا بلکہ پاکستان میں بھی ان کے لاتعداد مداح تھے۔

راحت فتح علی خان نے امریکہ کے ایک لائیو کنسرٹ میں اپنے قوالی ’انکھیاں اڈیک دیاں‘ کو سدھو موسے والا کے نام کرکے ان کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔

سدھو موسے والا کی برسی کے موقع پر ان کے گاؤں ’جواہر کے‘ میں بھی دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں جہاں ان کی والدہ چرن کور بھی موجود تھیں۔

گلوکار کی سیاسی پارٹی کے اراکین نے بھی ٹویٹر پر اپنے ساتھ رکن کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں