اطلاع ملی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان آج شام امریکہ کے صدر جو بائیڈن سےٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔
صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹیلی ویژن نشریات میں ایجنڈے کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسے انتخابی عمل سے گزر رہا ہے جو ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان بہر زیرک اور منجھَ ہوئے سیاستدان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن دراصل تمام ترکیہ کی جیت کا الیکشن ، انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، خود مختار ترکیہ بنانے کا عمل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کے پروگرام انتخابات ختم ہونے کے بعد شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کا آج ہی سے مصروف دن کا غاز ہوگیا ہے۔ ” بین الاقوامی مبارکباد کی کالز موصول ہو رہی ہیں۔ آج بہت سے سربراہان مملکت اور رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے۔ کل ان کا مختلف پروگرام ہے۔ ان کی آج رات صدر بائیڈن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ روسی صدر کے ساتھ طے شدہ ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کا پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ صدر ایردوان جرمنی کے فرانس، اسرائیل، یونان، اسپین، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، نیدرلینڈز، یوکرین کے رہنماوں سے آج ٹیلی فون پر بات چیت متوقع ہے۔