ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصری  صدر کا طیب اِردوان سے ٹیلیفونک رابطہ،سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ

انقرہ: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان نے فوری طور پر سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے اور سفیروں کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ السیسی اور اِردوان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں اور مصری و ترک عوام کے درمیان تاریخی گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

السیسی نے صدارتی انتخابات میں فتح اور نئی صدارتی مدت کے لیے ترکیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر  طیب اِردوان کو فون کے دوران مبارکباد دی۔واضح رہے کہ 13 اپریل کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو کی دعوت پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں