ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان اندرونی خانہ جنگی  کے باعث 16 لاکھ افراد کی نقل مکانی

 خرطوم:سوڈان میں  فوج  اور ریپیڈ فورس  کے درمیان  پندرہ اپریل  سے شرو ع ہونے والی جھڑپوں کے  باعث نقل مکانی  کرنے والوں کی تعداد 1.6ملین ہو چکی ہے ۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے عالمی پناہ گزین کی رپورٹ کے مطابق  حالیہ چھ ہفتوں کے دوران جھڑپوں اوربد امنی کے باعث 1.2ملین افراد  نے اندرون ملک  جبکہ چار لاکھ پچیس ہزار بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں،  سب سے زیادہ سوڈانیو ں نے مصر،چاڈ او رجنوبی سوڈان میں پناہ لی ہے ۔

ملک میں جھڑپوں کی وجہ سے انسانی امداد کی قلت ہے  جس پر سوڈان کو خوراک،خیمے اور دیگر طبی سامان  کی ضرورت ہے،طرفین کے درمیان متعدد بار جنگ بندی کے باوجود  مختلف علاقوں میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں