ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے بھارت کے لئے تعزیتی پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے بھارت کے صوبہ اڈیشا میں ٹرین  حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں، بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ "میں،  بھارت کے صوبہ اڈیشا میں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں، بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی طرف سے اور اپنی ملت کی طرف سے اظہارِ تعزیت کرتا اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کا متمنی ہوں۔ حادثے کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ہم بحیثیت ترکیہ بھارت کے ساتھ ہیں”۔

واضح رہے کہ 2 جون کو بھارت کے صوبہ اڈیشا میں دو مسافر اور ایک مال بردار ٹرین کے درمیان ٹکراو میں 294 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں