ممبئی: انڈین سینما اسٹار سوارا بھاسکر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے شوہر فہد احمد کے ساتھ متعدد تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔
اداکارہ نے پوسٹ کےساتھ ایک جذبات سے بھرپور کیپشن لکھا کہ بعض اوقات تمام دعائیں ایک ساتھ قبول ہوجاتی ہیں۔
Sometimes all your prayers are answered all together! Blessed, grateful, excited (and clueless! ) as we step into a whole new world! ❤️✨ @FahadZirarAhmad #comingsoon #Family #Newarrival #gratitude #OctoberBaby pic.twitter.com/Zfa5atSGRk
— Swara Bhasker (@ReallySwara) June 6, 2023
سوارا بھاسکر اور فہد احمد رواں برس فروری میں ایک نجی محفل کے اندر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش اکتوبر میں متوقع ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ماں بننے کی خبر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی طرف سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔