ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیروزگاری سے تنگ ڈاکٹرز نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے ڈگریاں جلادیں

کوئٹہ: بیروزگاری سے تنگ آئے ویٹرنری ڈاکٹرز نے اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ڈگریاں جلاڈالیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے  سامنے بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹروں نے ملازمتوں کے لیے مظاہرہ کیا  اور اس دوران احتجاجاً اپنی ڈگریاں نذرآتش کردیں۔

احتجاج  کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرنے کے باوجود وہ بے روزگار ہیں، حکومت  انہیں فوری روز گار مہیا کرے۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں کی کم از کم 500 اسامیوں کا  فوری اعلان کیا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں