ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

مردان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے فوری بعد پھر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں بھی علی محمد خان کا نام شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی ہے، انہیں گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں