ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم ’ہڈی‘ میں نوازالدین صدیقی کے ٹرانسجینڈر ’گیٹ اپ‘ کیلئے چھ ماہ لگے، پروڈیوسر کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’ہڈی‘ کے پوسٹر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو ٹرانس جینڈر کے کردار میں دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے۔ 

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کے ٹرانس جینڈر کردار کو فائنل کرنے کیلئے فلم ٹیم کو چھ مہینے سے زائد کا عرصہ لگا۔

فلم پروڈیوسر رادھیکا نندا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ نوازالدین کو ساڑھی پہنانے میں 30 منٹ صرف ہوتے اور تقریبا 3 گھنٹے میں ان کا مکمل گیٹ اپ مکمل ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار نے اس سے قبل کبھی ساڑھی نہیں پہنی تھی اور انہیں اس لباس کے ساتھ گھنٹوں وقت گزارنا پڑتا تھا۔

نندا کے مطابق شوٹ کے دوران سیٹ پر 80 کے قریب ساڑھیاں رکھی گئی تھیں اور نوازالدین صدیقی ساڑھی کے ساتھ خود کو شیشے میں دیکھ کر حیران ہوتے تھے۔

ایک ٹرانسجینڈر لڑکے کی کہانی پر مشتمل فلم ’ہڈی‘ رواں برس 15 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں