ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کے مداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگئے

 ممبئی: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگئے۔ 

اداکار کے 300 کے قریب مداحوں نے ان کے گھر منت کے باہر شاہ رخ کا ’آئیکونک پوز‘ بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس موقع کنگ خان اپنے گھر کی بالکونی پر آئے اور انہوں نے مداحوں کو ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اداکار کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر 18 جون کو ہوگا اور اسی مناسبت سے مداحوں نے اپنے محبوب فنکار کے گھر کے باہر ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

شاہ رخ خان نے فینز کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے ’آئیکونک پوز‘ بھی دیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اداکار اپنے نئی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں