ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات میں عیدالاضحیٰ پر سال کی سب سے طویل چھٹیاں

ابوظبی: امارات میں رواں برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر سال کی سب سے طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یو اے ای میں اعلان کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 9 تا 12 ذی الحج (ممکنہ طور پر 27 جون بروز منگل تا 30 جون بروز جمعہ) چھٹیاں ہوں گی اور اگر جمعہ کے ساتھ ہفتہ اور اتوار  کو شامل کردیا جائے تو امسال امارات میں عیدالاضحیٰ پر 6 چھٹیاں ایک ساتھ ملیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے ملازمین جو ان تعطیلات سے ایک دن قبل یعنی پیر کے روز چھٹی کرتے ہیں تو ان کی گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو ملا کر مجموعی طور پر 9 چھٹیاں بن جائیں گی۔

واضح رہے کہ امارات میں پہلے ویک اینڈ جمعہ اور ہفتہ کا شمار کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے ہفتہ وار چھٹیاں جمعہ اور ہفتہ ہی کے روز ہوتی تھیں، تاہم 2023 کے آغاز ہی سے حکومت نے ہفتہ وار تعطیلات کو ہفتے اور اتوار کے دن مقرر کردیا تھا۔

دوسری جانب ماہرین نے امارات میں رواں برس ذی الحج کا چاند 18 جون کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کی وجہ سے عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 28 جون کو ہو سکتی ہے۔چند ماہ قبل عید الفطر کے موقع پر بھی یو اے ای میں اتنی ہی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں