ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما کو ’پنوتی‘ قرار دے دیا

  لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئنزشپ 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈین کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔ 

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران انوشکا کی سنجیدہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی 78 گیندوں پر 49 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔

سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو انوشکا شرما کی اہم میچ کے دوران گراؤنڈ میں موجودگی پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو ’پنوتی‘ قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا ’پنوتی ہے انوشکا شرما‘ جبکہ ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ جب بھی یہ (انوشکا) میچ میں آتی ہے کچھ نہ کچھ برا ہوتا ہے۔

صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھر پر رہا کریں اور کسی آیا کے حوالے کرنے کے بجائے اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں