ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی، اسرائیل سے "ایرو 3" خرید رہا ہے

جرمنی ،اسرائیل سے "ایرو 3” فضائی و میزائل دفاعی سسٹم خرید رہا ہے۔

اسرائیل وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ جرمن وزارت دفاع، وفاقی اسمبلی بجٹ  اور دفاعی کمیٹی  نے اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ پیداوار "ایرو 3” فضائی و میزائل ڈیفنس سسٹم کی خرید کے لئے ضروری اقدامات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔  میزائل ڈیفنس سسٹم کی خرید کے لئے یہ پیش رفت ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سسٹم کی خرید کے سمجھوتے کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اسرائیلی حکام  اپنے جرمن ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ فروخت کی ضروری منظوری کے لئے اسرائیل وزارت دفاع کے حکام امریکہ انتظامیہ کے ساتھ مستقل رابطے کی حالت میں ہیں۔ امریکہ انتظامیہ کی منظوری کے بعد جرمنی ،سسٹم کی خرید کے، مراسلے پر دستخط کرے گا۔

واضح رہے کہ "ایرو 3” سسٹم امریکہ میزائل دفاعی ایجنسی اور اسرائیل ایوی ایشن انڈسٹری کی مشترکہ پیداوار ہے ۔ سسٹم  کو بیلسٹک میزائل روکنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ دنیا میں اپنے نوعیت کا جدید ترین سسٹم ہے۔

واضح رہے کہ سسٹم کی فراہمی کے لئے   اسرائیلی اور جرمن حکام کے درمیان ستمبر اور اپریل کے مہینوں میں ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں