ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت ظالمانہ حربوں سے حق کاراستہ نہیں روک سکتی، حافظ محمدادریس

حیدرآباد:جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ محمدادریس نے کہا ہےکہ کراچی کے لوگوں کا حق زبردستی چھیننے کے سب حربے عوام مسترد کردیں گے۔ فتح ان شاء اللہ حق کی ہوگی۔ سندھ حکومت غیر قانونی ، غیراخلاقی اور ظالمانہ حربوں سے حق کاراستہ نہیں روک سکتی۔

حافظ محمد ادریس نے کہاکہ ظلم کرنے والوں پر قانون لاگو ہواتو اللہ کی زمین سے ظلم کا خاتمہ ہوگیا۔ نہ سرداروں کاتسلط تھا ، نہ سرمایہ داراور وڈیرے لوگوں کی عزت سے کھیل سکتے تھے۔اسلام نے عورت کو حیا کی چادر بھی بخشی ہے اور اس کے تمام حقوق بشمول حق وراثت کو بھی محفوظ کیاہے۔ آج انسانیت پھر ظلم کی چکی میں پس رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   غریب ہاری اور مزدور ، عام شہری اور دیہاتی ظالم مافیاز کے چُنگل میں گرفتار ہیں، اسلامی تحریکوں نے دنیابھر میں طاغوت اور باطل کی غلامی سے دکھی انسانیت کو نکالنے کے لیے منظم اور پُرامن جدوجہد شروع کررکھی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا میں مصر سے اخوان المسلمون نے 1928ء میںحق کا پرچم  بلند کیا اور پھر سارے عالم عرب میں لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی۔ برصغیر میں سید مودودی نے 1941ء میں کلمۂ حق بلند کیا اور خطے کے سب ممالک میں تحریک کو منظم کیا۔ ترکی میں سعید نورسی اور نجم الدین اربکان نے 1960ء قیادت کاحق ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ  تمام مظلوموں کے حقوق انہی شفاف کردارتحریکوں اور صاف دامن قیادت کاساتھ دینے سے محفوظ ہوسکتے ہیں، پیغمبر اسلام نے انسانوں کی گردنوں سے ظالم،جابراور طاقتور طبقات کی غلامی کا طوق اتار دیا، اسلام نے ہر انسان کو عزت دی اور مظلوم کی داد رسی حکمرانوں کی اولین ترجیح قرار پائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں