ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شلپا شیٹی کے گھر چوری کے الزام میں 2 افراد گرفتار

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شلپاشیٹی کے گھر چوری کے الزام میں ممبئی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

اداکارہ کے گھر میں پچھلے ہفتے چوری کی واردات ہوئی تھی اور اس کی شکایت جوہو پولیس اسٹیشن ممبئی میں درج کرائی گئی۔

ممبئی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیشن کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور چوری شدہ مال برآمد کرنے کیلئے کوشش جاری ہے۔

اداکارہ کے گھر سے اس واردات میں قیمتی اشیا چرائی گئی تھیں جبکہ دو افراد کی گرفتاری پر شلپا شیٹی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اداکارہ اپنے اگلے شوبز پروجیکٹ میں روہت شیٹی کی فلم ’انڈین پولیس فورس‘ میں نظر آئیں گی جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں