ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باسکٹ بال چیمپئن شپ، قومی ٹیم نے مالدیپ کیخلاف کامیابی سمیٹ لی

مالے :پانچ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد مالدیپ کو شکست دے دی،  چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 20 جون جبکہ فائنل 22جون کو کھیلا جائے گا۔

میزبان ملک مالدیپ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم نے 63 کے مقابلے 65 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

ابتدائی 3 کوارٹرز میں پاکستان کو واضح برتری رہی، آخری کوارٹر میں مالدیپ نے شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان کے زین الحسن خان نے شاندار کھیل کے ذریعے 22 پوائنٹس بنائے جبکہ ضیا الرحمان نے 15 اور احمد عماد نے 13 پوائنٹس سکور کیے۔

یاد رہے کہ 15 جون سے 22 جون تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان ، مالدیپ، بھوٹان، نیپال اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں