ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روزنامہ جسارت اور دی نیوز ٹرائب کے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی:  روزنامہ جسارت اور معروف نیوز ویب پورٹل The News Tribe کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت دونوں ادارے ابلاغی محاذ پراپنی اپنی پیشہ ورانہ مہارات کو بروئے کار لاتے ہوئے نظریاتی صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مفاہمی یادداشت اور معاہدے پر دستخط ہفتے کے روز جمعیت الفلاح بلڈنگ اکبر روڈ میں روزنامہ جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر اور دی نیو زٹرائب کے چیف ایگزیکٹو تمجید اعجازی نے کیے، اس موقع پر روزنامہ جسارت کے ویب ایڈیٹر نذیر الحسن، فرائیڈے اسپیشل کے ڈپٹی ایڈیٹر اے اے سید، اسائمنٹ ایڈیٹر عرفان احمد، آئی ٹی مینیجر کاشف حیدر، ڈپٹی مارکیٹنگ مینیجر فاضل نقوی، ایچ سی ایس گروپ کے چیف ایگزیکٹوسیدسعد شاہ، دی نیوز ٹرائب کی منیجنگ ڈائریکٹر سمیرا شوکت، ہیڈ آف کونٹینٹ احسن عمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے دو طرفہ تعاون کے ذریعے کونٹینٹ اور مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کریں گے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں روزنامہ جسارت اور دی نیوز ٹرائب کی مشترکہ سبسکرپشن کے لیے مہم چلائی جائے گی،اور پوری دنیا میں پھیلے روزنامہ جسارت کے قارئین سے رابطہ کیا جائے گا، اس ضمن میں ایک مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو پہلے مرحلے میں سبسکرپشن پر توجہ دے گی۔

علاوہ ازیں صحافتی میدان میں قدم رکھنے والے نئے افراد کی پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنانے اور انہیں فنی وڈیجیٹل مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے ورکشاپس اور سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں