ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، 13 افراد ہلاک 20 لا پتہ

برازیل کے جنوب میں 16 جون سے موثر ہونے والے سمندری طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 13 اور لاپتہ  افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

ریو گراندے دو سول ریاست  کے گورنر ایڈورڈو لیتی نے ایک بیان میں کہا کہ شدید سمندری طوفان نے 40 قصبوں کو متاثر کیا، جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

حکام نے اطلاع دی ہے کہ اس آفت کے دوران  13 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ  ہو گئے ہیں اور 3 ہزار 700 کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے حکم پر دو وزراء کو خطے میں  بھیجے جانے کی وضاحت کرنے والے  حکام نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بلا تعطل جاری ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کچھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں تو ، شاہراہیں اور سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہیں۔  

بجلی کی تاریں  خراب ہونے کی وجہ سے کچھ قصبے تاحال  بجلی سے محروم ہیں۔

تباہی پھیلانے والے سمندری طوفان کے باعث ارجنٹینا اور یوروگوائے نے بھی اپنے اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں