ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی نظام شفاف بنانے کی کوشش کروں گا، جسٹس قاضی عیسی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسی کا تحریر کردہ مراسلہ منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے بطور چیف جسٹس پاکستان مقدمات فیصلوں کا نظام صاف شفاف بنانے کی کوشش کا تذکرہ کیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے سابق صدر ملتان بار کونسل ریاض الحسن گیلانی کو مراسلہ تحریر کیا۔ مذکورہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ بینچز کی تشکیل اور مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے شفاف بنانے کی کوشش کرونگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ بار کے تعاون سے عدالتی نظام میں ریفارمز لانے کی کوشش کرونگا۔ خیال رہے کہ ریاض الحسن گیلانی نے عدالتی تعطیلات پر چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسی کو خط لکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں