ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کا شرمناک منصوبہ بے نقاب، اقلیتوں پر ہندو طرز کا قانون نافذ کرنے کی تیاریاں

ممبئی:مودی سرکار کا انتخابات سے قبل ایک اور اوچھا ہتھکنڈا آزمانے کی تیاری جاری ہیں، مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی سرکار کی اقلیتوں پر ہندو طرز کا قانون نافذ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے، 22ویں بھارتی لاکمیشن نے یکساں سول ضابطے کے نام سے تجاویز مانگ لیں، یوسی سی کو اقلیتوں کی مذہبی تعلیمات اور قوانین پر فوقیت ہو گی، یونیفارم سول کوڈ(یو سی سی)نافذ ہونے کے بعد اقلیتوں کو ہندو طرز کے قوانین پرعمل کرنا ہو ۔گا

قانونی ماہرین نے مودی کا مذہبی آزادی سلب کرنے کا شرم ناک منصوبہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون اقلیتوں کے حقوق کے خاتمے کا باعث بن جائے گا۔

دوسری جانب اقلیتی مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکاری کی اقلیتی برادریوں کو نشانہ بنانے کی چال ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے یو سی سی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں