ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازعہ فلم ’آدی پرش‘ کے رائٹر منوج منتاشر کو قتل کی دھمکیاں

 ممبئی: ہندوؤں کی مذہبی داستان پر مبنی متنازعہ فلم ’آدی پرش‘ کے رائٹر منوج منتاشر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ پولیس کی سیکورٹی چاہتے ہیں۔ 

پرابھاس اور سیف علی خان جیسے سپر اسٹاروں کے ساتھ ’آدی پرش‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور عامیانہ مکالموں اور مناظر پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

’آدی پرش‘ کے رائٹر نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس سے سیکورٹی طلب کی ہے اور ممبئی پولیس کی طرف سے انہیں سیکورٹی مہیا کردی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے بیان دیا ہے کہ وہ منوج منتاشر کو سیکورٹی دینے کے ساتھ ان کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی تفتیش بھی کررہے ہیں۔

فلم کے عامیانہ ڈائیلاگ کا معاملہ جیسے ہی گرم ہوا تو رائٹر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ پروڈیوسر کے ساتھ مل کر مکالموں پر دوبارہ کام کررہے ہیں اور انہیں تبدیل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں