ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ لائیو اسٹاک کی داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم

فیصل آباد:محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ڈویژن بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں پر محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ جانوروں کو چیچڑ مار اسپرے کرنے کیلئے 24 گھنٹے موجود ہوگا جو سپرے کرنے کے بعد گاڑیوں پر باقاعدہ تصدیقی اسٹیکر بھی چسپاں کرے گا۔

 اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے ڈویژن میں قائم مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود ادویات، تعینات عملے کی حاضری کو چیک اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی تاکید کی۔

 علاوہ ازیں ٹرک مالکان کو گزارشات کیں وہ لائیو اسٹاک کی طرف سے قائم کردہ چیک پوسٹوں پر اپنی گاڑیوں کو روک کر جانوروں کو سپرے اور گاڑیوں کو اسٹیکر لازمی لگوائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں