ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف انتخابی مہم نہیں انتخابی تحریک کےلئے ہاکستان آرہے ہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی منصوبہ سازی بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی ذہن سازی کے ذریے 9 مئی کو  شرپسندوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جاسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ  2013 میں پاکستان میں 20,20 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی، نواز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ سی پیک راہ داری جیسا ایک پروجیکٹ نواز شریف نے پاکستان دیا جس کو سابقہ حکومت نے سازش کے تحت روک دیا تھا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں بیروزگاری اور عدم استحکام تھا، نوازشریف نے بجلی کے کار خانے لگا کر روشنیاں بحال کیں اور نوازشریف نے کراچی کا امن بحال کیا اور روز گار کے موقع پیدا کیے۔ نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں