ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مفرور رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلیم سعید مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب اور نو مئی کے بعد سے روپوش تھے۔

ذرائع کے مطابق کلیم سعید کی پی ٹی آئی کے دور میں 16 گریڈ کی ملازمت لگی تھی۔

واضح رہے کہ مراد سعید مختلف مقدمات میں مطلوب اور روپوش ہیں جبکہ پولیس اُن کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے بھی مار چکی ہے۔ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ اُن کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں