ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرنیشنل اولمپک ڈے، وفاقی دارلحکومت میں رنگارنگ تقریب کاانعقاد

اسلام آباد :  انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پروفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں اولمپک ڈے کو منایا گیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے  ) کی زیر سرپرستی راول ڈیم اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی تقریب میں اولمپین صدف صدیقی ، اولمپین احمد علی خان، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے سیکرٹری اور پاکستان رونگ فیڈریشن کے چیرمین رضوان الحق ،  آرمی سپورٹس ڈاریکٹوریٹ کے میجر عرفان یونس سمیت قومی ایتھلیٹس آفیشلز، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر اولمپک کے لوگوپرمبنی خصوصی طور پرتیار کیاگیاکیک کاٹا گیا اولمپئینز نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جبکہ تقریب میں شریک بچوں نے فن ریس میں حصہ لیا ، اولمپئین صدف صدیقی اور چیرمین پاکستان رونگ فیڈریشن رضوان الحق ن بچوں اور کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

اولمپک ڈے منانے کی ابتدا ء1894سے ہوئی تھی جس کے بعد ہرسال پوری دنیا میں باقاعدگی کے ساتھ اس دن کومنایا جاتا ہے جس کامقصد کھیل، صحت، اولمپک ازم کاپیغام اور دنیا بھر میں کھیلوں اور صحت بخش سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں