ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راج پال یادو نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے سانحے سے پردہ اٹھا دیا

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے معروف کامیڈین راج پال یادو نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے سانحہ سے پردہ اٹھا دیا جو انہیں 20 برس کی عمر میں پیش آیا تھا۔ 

ایک تازہ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کی عمر بیس برس تھی تو ان کے والدین نے عام ماحول کے مطابق ان کی شادی کرادی تھی۔

اداکار کے مطابق ان کی بیوی پہلی بچی کو جنم دیتے ہی انتقال کرگئی تھیں اور دوسرے دن انہیں اپنی بیوی سے ملاقات کے بجائے اس کی نعش کو کندھا دینا پڑا تھا۔

راج پال یادو نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کا شکر ادا کرتے ہیں انہوں نے نومود بچی کی دیکھ بھال اور میری سالی نے بچی کو محسوس نہیں ہونے دیا کہ اس کی والدہ گزر چکی ہے۔

کامیڈین کی دوسری شادی 2003 میں رادھا نام کی لڑکی سے ہوئی تھی اور وہ اپنی بچی کی بہترین تربیت اور پرورش پر اہلیہ کی بہت تعریف کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راج پال یادو کی بیٹی اب شادی کرچکی ہے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ لکھنؤ میں رہائش پذیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں