ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ پہنچ گئیں

مکہ المکرمہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار ریما خان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ 

مکہ المکرمہ میں اپنے روحانی سفر کے دوران اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں تاکہ ان کے مداح باخبر رہ سکیں۔

ایک تصویر کے ساتھ ریما خان نے لکھا کہ زندگی وہی ہے جیسے اس کو بنایا جائے، ہر کسی کو اپنی راہ خود تلاش کرنی ہوتی ہے اور وہ مکہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ساتھ فنکارہ نے لکھا کہ وہ لوگ عظیم ہیں جن کو زندگی میں تکالیف ملیں لیکن وہ دوسروں کیلئے تکلیف نہیں بنتے۔

سوشل میڈیا پر مداح ریما خان کے روحانی سفر پر جہاں انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں وہیں ان سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں