ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونانی وزیر اعظم کی انتخابات میں کامیابی پر صدر ایردوان کا پیغام

صدر رجب  طیب ایردوان نے  یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس کو عام انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے عام انتخابات میں  کامیابی پر میچو تاکیس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے دور میں ترکیہ۔ یونان تعلقات  کی بہتری کی تمنا کا بھی اظہار کیا ہے۔

ٹیلی فونک  بات چیت میں دونوں ممالک کے  عوام کی جانب سے اعتماد حاصل کرنے والی طاقتور حکومتوں کے بر سر اقتدار آنے   کے دو طرفہ تعلقات کے مستقبل کے اعتبار سے  ایک اہم موقع ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

یونانی وزارت عظمی کے پریس دفتر  کی جانب سے اس ٹیلی فونک بات چیت کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیر اعظم میجو تاکیس اور ترک صدر ایردوان نے 11 تا 12 جولائی لتھوانیا کے دارالحکومت ویلئنس میں منعقد ہونے والی نیٹو  سمٹ میں  ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ "ومت ویلئنس میں منعقد ہونے والےی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں