ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والے 68 افراد گرفتار

 لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے  سری پائے بھوننے والوں کے خلاف  ایکشن لیتے ہوئے 68 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ ایس پی  ز وہیب رانجھا نے اس سلسلے میں بتایا کہ ریاستی اداروں کی  طرف سے شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر سخت پابندی عائد  ہے۔

ایس پی زوہیب رانجھا کا کہنا تھا کہ  اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے، نظام تنفس متاثر ہوتا ہےا ور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر شہر بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں  اور اب تک 68 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں