ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 معاہدے کی شرائط سے عوام کو آگاہ کیا جائے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں عوام کو بتانا ہوگا کیونکہ 300 ارب روپے مزید ٹیکس عوام پر لگا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ سارا گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے، معاشی اور سیاسی عزت نیلام ہو جائے تو نہ کوئی مدد کرتا ہے نہ آسانی سے واپس آتی ہے، بجٹ کے اثرات غریب کے گھر میں اور حکمرانوں کےچہروں پر پڑھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا معاہدہوگیا

ان کا کہنا تھا کہ اب سوال سیاست کا نہیں ریاست کا ہے جمہوریت مجبوریت ہے، 13 اگست ریڈر لائن ہے، رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پیالہ ہم نوالہ ہونے سے 13 پارٹیوں کو کچھ نہیں ملے گا، حکمران سیاسی فیصلے دبئی میں کرتے ہیں کیونکہ خوف زدہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں