ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن جلانے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، پیر اعجاز ہاشمی

لاہور: جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سویڈن میں قرآن مجید جلا کر بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

پیر اعجاز ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی ایسے شرمناک واقعات کا نوٹس لے کر تمام مذاہب کے مقدسات کی حفاظت کو یقینی بنائےجبکہ قرآن جلانے والوں کوعبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی کا کہناتھا کہ سرکاری سرپرستی میں قرآن مجید جلانے والے ان شاءاللہ عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرآن جلانے کا واقعہ جاہلیت اور مذہبی انتشار پر مبنی ہے۔ سویڈن خود کو پرامن اور معتدل ملک ہونے کا دعویدار ہے، مگر حکومت کی اجازت سے قرآن مجید جلانے کا واقعہ خطرناک رجحان ہے۔ جس کیخلاف اسلامی ممالک کو صرف بیان بازی سے کام لینے کے بجائے عملی اقدامات بھی کرنے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں